دینی جماعتوں کی اے پی سی آج ہو گی
لاہور( نمائندہ خصوصی)کل مسالک ’’ورلڈ پاسبان ختم نبوت ‘‘کے زیر اہتمام دینی مدارس و اسلامی این جی اوزپر قدغنیں اورجماعت الدعوۃ و فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کی میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف دینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج دوبجے دن لاہور پریس کلب میں ہوگی۔ نیزاے پی سی میں تمام مکاتب فکر کے علماء دینی ومذہبی راہنما پابندی کو اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے اور قانونی و عوامی جدوجہد کے ضمن میں مشترکہ لائحہ عمل پر مبنی اعلامیہ کا اعلان کرینگے۔