عالمی منڈی میں تیل سستا ہونیکے باوجود حکمرانوں نے ریلیف نہ دیا،میاں ایوب

عالمی منڈی میں تیل سستا ہونیکے باوجود حکمرانوں نے ریلیف نہ دیا،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں انتہا ئی کم سطح پر پہنچ چکی ہیں لیکن حکومت نے غریب عوام کو ریلیف نہیں دیا جب سے (ن) لیگ کی حکومت اقتدار میں آئی ہے تو وہ غریب عوام کو مہنگائی کے تحفے د ے رہی ہے کبھی یوٹیلٹی بلو ں تو کبھی مختلف قسم کے ٹیکسوں سے غریب عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے دوسری جانب حکومت نے گیس کی لو ڈشیڈنگ کا اعلا ن کر کے غریب عوام کے ساتھ سراسر زیا دتی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ (ن) لیگ نے غریب عوام کے ساتھ دشمنی کی تما م حدیں پار کر دیں ہیں تو یہ بے جا نہ ہو گا۔

حکومت پٹر ول کی قیمتیں کم کر کے غریب عوام کو فوری ریلیف دے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہے مہنگائی ، بیروزگاری سمیت دیگر مسائل حکومت حل کرنے میں ہر محاذ پر بری طر ح سے ناکام ہو چکی ہے غیر ملکی قرضو ں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔