داعش کی سرگرمیوں سے مسلم ممالک کو شدید خطرات ہیں،پیر عبدالخالق قادری

داعش کی سرگرمیوں سے مسلم ممالک کو شدید خطرات ہیں،پیر عبدالخالق قادری

لاہور(پ ر) مرکزی جماعت اہلسنت کے امیر اور حافظ الملت فاؤنڈیشن کے سربراہ پیر عبدالخالق قادری سجادہ نشین خانقاہ عالیہ قادریہ بھر چونڈی شریف نے کہا ہے کہ داعش کی وحشیانہ سرگرمیوں سے کئی مسلم ممالک خاص طور پر عراق، شام اور لبنان کی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہیں اور مستقبل میں استعماری طاقتوں کے ناپاک عزائم کی کامیابی کا ذریعہ بنیں گے وہ بانی خانقاہ بھر چونڈی شریف حافظ محمد صدیق رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں منعقدہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے سالانہ عظیم الشان ’’تصوف سیمینار‘‘ سے صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ مروجہ سیاست میں بھی تصوف کی اشد ضرورت ہے مرکزی جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ پیر سید محمد عرفان مشہدی موسوی نے کہا کہ موجودہ حالات میں خانقاہوں سے نکل کر مجاہدانہ، قلندرانہ اور قائدانہ کردار ادا کرنا ہو گا ۔جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل الشاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ دہشتگردوں کی سرگرمیوں نے امریکہ اور اس کے اتحادی طاقتوں کا کچھ بگاڑنے کی بجائے مزارات اولیاء کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے حضرت داتا گنج بخش، بابا فرید الدین گنج شکر، حضرت عبداللہ شاہ غازی اور سخی سرور کے مزارات پر دھماکے کر کے سینکڑوں زائرین کو شہید کیا ہے سندھ، بلوچستان، کے پی کے، پنجاب میں بیسیوں علمائے کرام اور سنی کارکنوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا جو شریف کے سجادہ نشین پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے کہا کہ نصاب تعلیم کو سچ پر مبنی ہونا چاہئے۔پیر عارف بہاؤ الحق نے کہا کہ ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹیز پاک آرمی کے بری ، بحری فضائیہ کے امام و خطیب کے منصب پر صوفیاء کے مشن پر چلنے والے علماء کا تقرر کیا جائے، سندر شریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا کہ مقاصد رسالت و مقاصد اولیاء محکمہ اوقاف کا اثاثی مقصد تھا اوقاف کے تحت ہر درگاہ پر مؤثر نصاب کے ساتھ دینی جامعات کا اہتمام کیا جائے۔ داتا گنج بخش علی ہجویری کی درس گاہ پر قائم جامعہ ہجویریہ کو پراپریونیورسٹی کا درجہ دیا جائے نیز عبداللہ شاہ غازی، نوشہ گنج بخش، بری امام اسلامک یونیورسٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے۔ نذیر احمد غازی نے کہا کہ جب تک اس دھرتی پر گستا خان رسول ﷺ زندہ رہیں گے غازی علم الدین شہید پیدا ہوتے رہیں گے سیمینار سے ڈاکٹر قمر علی زیدی، پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی، پروفیسر اسلم الوری، پیر محب اللہ نوری ، میاں عبدالمالک قادری، صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی، سید احسان احمد گیلانی، پیر توصیف النبی، محمد افضل بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1