جیل روڈ سگنل فری منصوبہ کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول

جیل روڈ سگنل فری منصوبہ کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول

لاہور(وقائع نگار خصوصی)جیل روڈ پر سگنل فری منصوبہ کی وجہ سے ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا جس وجہ سے گزشتہ روز بھی جیل روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں جس وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

اور کئی مقامات پر بھاری ٹریفک کی وجہ سے طلبا و طالبات اور دفاتر کو جانے والے سرکاری و پرائیویٹ ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور ٹریفک وارڈن ٹریفک کا بہاؤ جاری رکھنے میں ناکام رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...