جیل روڈ سگنل فری منصوبہ میں 36دن کی توسیع کر دی گئی

جیل روڈ سگنل فری منصوبہ میں 36دن کی توسیع کر دی گئی

لاہور(اپنے خبر نگار سے )جیل روڈ سگنل فری منصوبہ میں 36دن کی توسیع کردی گئی، اضافی فلائی اوور کو 25دسمبر کو مکمل کردیا جائے گا، لبرٹی سے صدیق ٹریڈ سنٹر تک سڑک مکمل کردی گئی ، فوارہ چوک صدیق ٹریڈ سنٹر، اور شاد مان چوک پر انڈر پاس مکمل کردیئے گئے ، جیل روڈ پر یوٹرنز کے مکمل ہوتے ہی کار پیٹنگ کا کام شروع کردیا جائے گا تفصیلات کے مطابق منصوبہ 19نومبر کو مکمل ہونا تھا تاہم فلائی اوورکے اضافی کام کی وجہ سے 25دسمبر کو مکمل کیا جائے گا گلبرگ تا جیل روڈ سگنل فری منصوبہ کو 22جولائی کوشروع کیا گیا تھا جس کے تحت چار ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔واضح رہے کہ کنٹریکٹر کی جانب سے 15جنوری 2016کی تاریخ تکمیل کے لئے مانگی جا رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...