حضرت داتا گنج بخشؒ کا 972واں سالانہ عرس مبار کیکم نومبر کو شروع ہو گا

حضرت داتا گنج بخشؒ کا 972واں سالانہ عرس مبار کیکم نومبر کو شروع ہو گا

لاہور (خبر نگار خصوصی)حضرت داتا گنج بخشؒ کا 972واں سالانہ عرس مبار ک یکم تا 3دسمبر 2015انعقاد پذیر ہو رہا ہے ۔ فیصلہ جات پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے سیکرٹری؍چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی زیر صدارت ایک اجلاس آج گیارہ بجے دن دفتر زونل ایڈمنسٹریٹر داتا دربارؒ ہو گا جس میں عرس داتا دربار کے انتظامی سطح پر سکیورٹی کے حوالے سے اور زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بہتر طریقہ سے منصوبہ بندی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ناظم داتا دربار اور منیجران کے علاوہ صدر دفتر سے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورطاہر رضا بخاری،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر پروجیکٹس اور ڈائریکٹر اسٹیٹ شرکت کرینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...