حکمرانوں نے کسان پیکج ووٹ لینے کیلئے متعارفکرایا،یعقوب بھٹی

حکمرانوں نے کسان پیکج ووٹ لینے کیلئے متعارفکرایا،یعقوب بھٹی

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) حکمرانوں نے کسان پیکیج کا اعلان کرکے اپنے امیدوار تو کامیاب کروا لیے مگر کاشتکاروں کو کچھ نہیں ملا، صرف کاغذی کارروائی کرکے کسان کو خوش کرکے ووٹ حاصل کرلیے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد یعقوب بھٹی نے اپنے ڈیرے پر کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران ملک کا قر ضہ اتارنے کی بجائے بے شمار قرضے لے رہے ہیں ملک کی عوام مزید قرضوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہے۔ محمد یعقوب بھٹی نے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں پوری کرنے کیلئے ملکی آزادی کو گروی رکھ دیا ہے بلکہ ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف نے ملک کی غریب عوام اور کاشتکاروں کو قرضے کی زنجیروں میں جھکڑکر غلام بنا رکھا ہے اور ملک کی پالیسیاں بھی انہی اداروں کے اشاروں پر بنائی جا رہی ہیں انہی اداروں کے کہنے پر مزید 40ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانا بھی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔پاکستان کی عوام پہلے ہی مہنگائی بھوک افلاس کے ہاتھوں تنگ ہے مزید ٹیکس سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ جائے گی حکمران قر ضے اپنوں میں بانٹتے ہیں اور غریب عوام پر دباؤ ڈالتے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکمرانوں کو پہلے اپنے 3سالوں میں کسان پیکیج کا کیوں نہیں خیال نہیں آیا ۔بلدیاتی الیکشن سے قبل اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے یہ منصوبہ بنا یا گیا تھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...