اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے،علامہ ممتاز ربانی

اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے،علامہ ممتاز ربانی

لاہور (نمائندہ خصوصی) مصطفائی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ممتاز احمد ربانی ایڈوکیٹ نے اتحادِ امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادِ امت وقت کی اہم ضرورت ہے ، ہر باشعور اور درد مند مسلمان عالمی سامراج کی سازشوں سے آگاہ ہے ،اس کی ہر سازش کا تانا بانا ’’ لڑاؤ اور حکومت کرو‘‘ کے اصول سے تیار ہوتا ہے ۔

چنانچہ دنیا کے ہر خطے میں سامراج نے وہاں کے تضادات کو اپنے حق میں استعمال کیا ، میں بالخصوص یہاں مذہبی طبقات سے درد مندانہ اپیل کرتا ہوں اور ان سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ سامراج کی سازشوں کو سمجھیں اور باہمی محبت ، کامل مفاہمت اور ہم آہنگی کو برؤے کار لاتے ہوئے پوری اسلامی برادری کے اتحاد کے ضامن بنیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1