پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافبھرپور کریک ڈاؤن جاری
لاہور( جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے775مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر31 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ31,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،55افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے
اور مجموعی طور پر67افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے12افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔