شہری ہوشیار،واسا اہلکار بن کر لوگوں کو لوٹنے والا گرو ہ سرگرم

شہری ہوشیار،واسا اہلکار بن کر لوگوں کو لوٹنے والا گرو ہ سرگرم

لاہور( جنرل رپورٹر)واسا کے ایک ترجمان نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے افراد سے ہوشیار رہیں جو خود کو واسا کا اہلکار ظاہر کر کے مختلف حیلے بہانوں اور دھوکہ دہی سے لوگوں سے رقوم بٹور رہے ہیں۔اس مقصد کے لیے یہ لوگ واسا سلوگنز کی پرنٹ شدہ سٹیشنری اور جعلی مہریں استعمال کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق ایسے نام نہاد اہلکاروں کا واسا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔کیونکہ وقتاً فوقتاً اشتہاری مہم کے ذریعے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ واسا کے ہر قسم کے واجبات صرف اور صرف نامزد بنکوں میں ہی جمع کروائے جا سکتے ہیں اور کوئی بھی واسا اہلکار یہ واجبات براہ راست صارفین سے وصول کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عوام صورت حال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے اپنے مالی نقصان کی اطلاع متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پولیس ایمرجنسی نمبر15پر اطلاع دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1