عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس،ختم نبوت کانفرنس کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس،ختم نبوت کانفرنس کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل

لاہور( نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداران اور کارکنان کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں پیر میاں رضوان نفیس،قاری ظہورالحق ،مولانا خالد محمود ،مولانا عبدالنعیم،مولانا سعید وقار،محمد حامد بلوچ،کاشان مرزا،میاں محمد نعیم ،میاں محمد سعیداور قاری محمد عابد سردار سمیت علماء اور کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں 5دسمبرختم نبوت کانفرنس قذافی چوک کریم پارک راوی روڈ لاہور کی تیاری کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے کہا کہ امت مسلمہ نے سب سے زیادہ قربانیاں عقیدۂ ختم نبوت اورناموس رسالتﷺکے تحفظ کے لیے دی ہیں۔

شہداء ختم نبوت کی قربانیوں کی بدولت ملک عزیز میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت دیا جا چکا ہے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے ہزاروں کی تعداد میں قادیانی مسلمان ہو چکے ہیں، قادیانی بد نصیبوں کو دیکھوکتنے اونچے نبی امام الانبیاء،مقصود کائنات حضرت محمد ﷺکو چھوڑ کرمرزا لعین کی غلامی میں چلے گئے۔محبت واطاعت رسولﷺہی مسلمانوں کاقیمتی اثاثہ ہے اور ناموس رسالت کی حفاظت و صیانت مسلمانوں کا خاصہ ہے۔علماء کرام نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے مقدس مشن کو فروغ دے کر معاشرہ میں پھیلی ہوئی برائیوں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے اور ناموس رسالت کے قوانین کی بقا ہی معاشرہ میں امن کی ضمانت ہیں۔مجلس کے مبلغین پوری ذمہ داری کے ساتھ عدم تشددپالیسی پرعمل پیرا ہو کر منکرین ختم نبوت کو ان کے منطقی انجام تک پہنچارہے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں چناب نگر مرکز ختم نبوت میں مسلمان ہونے والے احباب کو مبارک باد دی گئی اور انکی استقامت کے لیے دعا کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...