حقیقی علماء داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں کے خلافآواز اٹھائیں

حقیقی علماء داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں کے خلافآواز اٹھائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حقیقی علماء داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں کے خلاف آواز اٹھائیں، عالمی امن کیلئے مسلمانوں کے ساتھ نا انصافیوں کا خاتمہ ضرور ی ہے ۔ پاکستان کو امریکہ نہیں اللہ سے ڈرنے والے حکمرانوں کی ضرورت ہے۔امریکہ کی غلامی چھوڑ کر رسو ل اللہ کی غلامی اختیار کی جائے۔نظام مصطفی نافذ نہ کرنا آئین کی خلاف ورز ی ہے،دین بیزار عناصر اسلام کے خلاف سازشوں سے باز آجائیں، مسلم ممالک کے درمیان جاری خانہ جنگی کے پیچھے اسلام دشمن طاقتوں کا ہاتھ ہے
،مسلم حکمران کشمیر ، فلسطین، عر اق ، شام ، افغانستان اور یمن کے تنازعات حل کریں،بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں۔