بداخلاقی کے بڑھتے واقعات نام نہاد گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہیں،یوسف اعوان

بداخلاقی کے بڑھتے واقعات نام نہاد گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہیں،یوسف اعوان

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین سے بد اخلاقی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکمرانوں کی نام نہاد گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہیں ہر روز میڈیا پر یہ خبریں آتی ہیں کہ پو لیس ان واقعات میں ملوث ملزموں کو پکڑ نے کی بجائے الٹا انکو تحفظ دینے میں مصروف نظر آتی ہے ۔

کا بھی جان ومال محفوظ نہیں ہے اور صورت حال اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ حکمرانوں کے اپنے عزیز و اوقارب بھی چوروں کا نشانہ بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کو ماڈل تھانوں کے قیام اور تھانہ کلچر کے خاتمے کا خواب تو دکھا رہے ہیں لیکن حقیقت میں آج بھی عوام انصافنہ ملنے کی وجہ سے خودکشیاں کر نے پر مجبور ہے جسکے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1