سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دورہ جامعہ اشرفیہ

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دورہ جامعہ اشرفیہ

لاہور( نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گذشتہ روز سابق ایم پی اے چوہدری اختر رسول کے ہمراہ ملک کے معروف دینی ادارے جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اورجامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبیداللہ مدظلہٗ ، نائب مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اورچیئرمین یوسی 199 حافظ اسعد عبیدسمیت دیگر علماء و مشائخ سے بھی ملاقات کی اس موقعہ پر سرادار ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ تمام تر رکاوٹوں اور مسائل کے باوجود ملک و قوم کی ترقی کیلئے شبانہ روز سرگرم عمل ہے اور مسلم لیگ علماء و مشائخ اور عوام کی توقعات پر پورا اترے گی انہوں نے کہا کہ الیکشن میں میری دوبارہ کامیابی میں حسبِ سابق جامعہ اشرفیہ اور علماء و مشائخ نے بنیادی کردار ادا کیا جس پر میں حلقہ کی عوام کے ساتھ ساتھ ان علماء و مشائخ کا خصوصی طور پر شکر گذار ہوں۔ اس موقع پرمعروف سماجی شخصیت خواجہ اعجاز احمد سکا،پر وائس چیئرمین یوسی 199 ملک شاہد مجید،بشیر احمد، حافظ عبدالرشید،حافظ محمد عمران بھٹی، عبدالمالک خان، میاں پرویز ، طارق محمود بھٹی، ریاض ناصر ، حاجی محمد جان چوہان،عمران چوہان، رابیل طفیل ، شیخ ارشاد اللہ سمیت معززین علاقہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...