گریڈ 17تا21کے اساتذہ کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،عطاء محمد

گریڈ 17تا21کے اساتذہ کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،عطاء محمد

لاہور(پ ر) صدر پنجاب ایسوسی ایشن آفسبجیکٹ سپیشلسٹ(پاس) رانا عطاء محمدنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب گریڈ 17 تا 21 تک کے تمام سینئرز اساتذہ کی محکمانہ ترقیوں کے نوٹیفکشنز کو جلد جاری کرے۔ رانا عطاء محمد نے کہا کہ یہ امر افسوس ناک ہے کہ بورڈزاور ڈی پی سیز گذشتہ 3 سال گزرنے کے باوجود زیر التواء چلے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب بھر کے سینئرز اساتذہ میں بے چینی واضطراب پھیل رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب بالخصوص محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ وہ محکمہ تعلیم کی محکمانہ ترقیوں میں بلا جواز غیر قانونی تاخیر کا فوری نوٹس لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4