گورنمنٹ کالج آفکامرس‘ شاہدرہ کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ کالج آفکامرس‘ شاہدرہ کے وفد کا دورہ ایوان کارکنان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) گورنمنٹ کالج آف کامرس‘ شاہدرہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آزاد خان نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آیا۔ مسلمانانِ برصغیر نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں آزاد وطن کے حصول کیلئے بیشمار قربانیاں دیں۔


خالد محمود خالق نے کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ ہمیں اِس کی قدر کرنی چاہیے۔ مسلمان اور ہندو ہر لحاظ سے علیحدہ قوم ہیں اور یہی دو قومی نظریہ ہے۔دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ڈگری اپواء کالج فارویمن‘ جیل روڈ‘ لاہور‘سٹی لاء کالج‘ علامہ اقبال روڈ‘ گڑھی شاہو‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ مسلم کالونی‘شاہدرہ‘طاہر فاؤنڈیشن‘ قیصر ٹاؤن‘ شاہدرہ‘ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ نواں پنڈ‘ جوہر ٹاؤن‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ دھنا سنگھ والا‘ لاہور‘ واپڈا گرلز ہائی سکول‘ شالامار ٹاؤن‘لاہورگیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1,088تھی۔