تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹ فحاشی کو فروغ دیتے ہیں،اکرم رضوی

تعلیمی اداروں میں میوزیکل کنسرٹ فحاشی کو فروغ دیتے ہیں،اکرم رضوی

لاہور (خبر نگار خصوصی)انجمن طلباء اسلام کے چےئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ ملک بھرکے سرکاری بالعموم اور پرائیویٹ بالخصوص کالجز اور یونیورسٹیز میوزیکل کنسر ٹس کے نام پر فحاشی و عریانی کو فروغ دے رہی ہیں ۔ہائر ایجوکشن کمیشن اور پنجاب اسمبلی کی قراردادوں پر عملدارآمد نہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

میوزیکل شوز انتظامیہ کی بے حسی کامنہ بولتاثبوت ہیں ۔ حکومتی اداروں کے کانوں پر اب بھی اگر جوں نہ رینگی تو انجمن طلباء اسلام اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے ملک گیر تحریک کا آغاز کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا مخلوط پروگراموں سے جرائم کی شرح میں حد درجہ اضافہ ہوا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4