امریکہ اسلحہ بیچنے کے لئے لڑائیوں کو فروغ دے رہا ہے،علامہ ریاض شاہ

امریکہ اسلحہ بیچنے کے لئے لڑائیوں کو فروغ دے رہا ہے،علامہ ریاض شاہ

لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلم نوجوان بندوق پھینک کر کتاب تھام لیں، امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے لڑائیوں کو فروغ دے رہا ہے،پاکستان میں لبرل ازم کی کو ئی گنجائش نہیں،مسلم ممالک کی خانہ جنگی کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

،انقلاب نظام مصطفی ہی قوم کی آخری امید ہے،بے گناہوں کا خون بہانے والے انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں، مسلمانوں کو آپس میں لڑ ا کر کمزور کیا جا رہا ہے،مسلم حکمران امریکہ کی غلامی چھوڑ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاسودی لین دین کاخاتمہ ضروری ہے،سیاست کو کرپٹ افراد سے پاک کر نا ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...