جمعیت طلبہ کا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزاؤں پر یوم سوگ

جمعیت طلبہ کا بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزاؤں پر یوم سوگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزائے موت دینے کے خلاف یوم سوگ منایا گیا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، مظفرآباد، پشاور اور گلگت سمیت ملک کے تمام شہروں میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ اس موقع پر جمعیت کے کارکنا ن کے علاوہ بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کو پھانسی دینا انصاف کا قتل ہے ۔بھارت نواز حسینہ واجد اپنے اقتدار کو طوالت دینے کے لئے اپنے سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹا رہی ہے۔ حسینہ واجد کی حکومت بھارتی ایماء پربنگلہ دیش بننے سے پہلے کے واقعات پرجماعت اسلامی کی قیادت کو سزا دے رہی ہے۔


جو کہ عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ حکومت پاکستان بنگلہ دیش حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے سخت خارجہ پالیسی اپنائے۔