لبرل پاکستان کی بات کرنا حلف کے خلافہے،عطاء المہیمن بخاری

لبرل پاکستان کی بات کرنا حلف کے خلافہے،عطاء المہیمن بخاری

لاہور( پ ر)قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری نے کہاہے کہ نواز شریف کی طرف سے لبرل پاکستان کی بات کرنا آئین میں درج اس حلف کے بھی خلاف ہے جو میاں نواز شریف نے وزیراعظم بنتے وقت اٹھایا تھا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین میں صدراور وزیراعظم کے لئے جو حلف درج ہے وزیراعظم نواز شریف اس کی خلاف ورزی کرکے ناصرف اسلامی نظریے کی نفی کررہے ہیں بلکہ قیام ملک کے مقصد اور بانی پاکستان کے فرمودات سے بھی انحراف کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس ملک کی اسلامی شناخت کو ختم یامسخ کرنا کسی کے بس کا روگ نہیں ہے اس لئے عالمی استعمار اور اس کے پاکستانی ایجنٹ انشاء اللہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4