رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،محمد علی یزدانی

رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،محمد علی ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)جمعیت اہلِ حدیث پاکستان کے ترجمان اورورلڈاسلامک فرنٹ کے کنوینیئرحافظ محمد علی یزدانی نے رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی کی دنیامیں امن وامان کے قیام اورعالم اسلام کیلئے ان کی خدمات کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاحالیہ دورہ پاکستان ،پاک سعودیہ تعلقات میں مزید تقویت کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی کا کشمیر کانفرنس اسلام آباد میں خطاب قابل تحسین ہے۔

جس میں انہوں نے عالمی برادری سے کشمیر میں مظالم بند کرنے ،انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے اورکشمیر کے مسئلہ کوکشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کرنیکا مطالبہ کیاہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...