مفت کتابو ں کی فراہمی میں گھپلے،صوبائی حکومت نے رپورٹ طلب کر لی

مفت کتابو ں کی فراہمی میں گھپلے،صوبائی حکومت نے رپورٹ طلب کر لی

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے زیر نگرانی سرکاری سکولوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے سلسلے میں گھپلوں کے انکشاف کے بعد صوبائی حکومت نے فوری رپورٹ طلب کی ہے ۔

خامس سعید بٹ سینئر وائس چےئر مین ندیم سعید وائیں صدر اور خواجہ محمد عباس سیکریٹری جنرل ایپما نے اپنے مشترکہ بیان میں میاں شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخوست کی ہے کہ عوام کے پیسے سے مستحق غریب طلباء کو حکومت پنجاب مفت کتابیں تقسیم کرتی ہے ۔ اس سلسلے میں پی ٹی سی بی کی زیر نگرانی یہ تمام کام کیا جاتا ہے لیکن مک مکّا سے نہ صرف ناقص بلکہ کم وزن کا مال بھی سپلائی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضرورت کو پوری کرنے کے لئے لوکل مارکیٹ سے ناقص اور غیر معیاری کم وزن کا کاغذ حاصل کیا جاتا ہے۔ اس سے ایک طرف مارکیٹ میں کمیابی کی کیفیت پیدا ہوتی ہے تو دوسری طرف ناقص مال سے غیر معیاری کتب چند ماہ میں پھٹ جاتیں ہیں اور یہ عوام کے پیسے کا ضیاع ہوتا ہے حکومت کو چاہیے کہ بہترین ڈیوٹی فری درآمدی کاغذ منگوایا جائے اس سے جہاں لوٹ مار ختم ہو گی وہاں بچوں کو معیاری و دیر پا کتب حاصل ہونگی جو کہ سارا سال استعمال ہونگی اس کے علاوہ چیکنگ کے سلسلے میں ایپما کے نمائندوں کو شامل کر کے اس لوٹ مار کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4