اساتذہ کی چھٹیاں بحال نہ ہوئیں تو احتجاج کریں گے،سجاد اکبر

اساتذہ کی چھٹیاں بحال نہ ہوئیں تو احتجاج کریں گے،سجاد اکبر

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز، رانا انوار، عبدالقیوم راہی ، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راؤ عابد، راؤ شمشاد، نجم النساء، صفدر کالرو، یونس حسن، منیر انجم ، امتیاز طاہر و دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران نے رینکنگ میں پہلی پوزیشن کے چکر میں اساتذہ کی ہر قسم کی رخصت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ یہاں تک کہ کسی بیمار ٹیچر کو میڈیکل چیک اپ کے لئے ڈاکٹ بھی بناکر نہیں دیا جاتا۔جبکہ زچگی پر خواتین اساتذہ کو میٹرنٹی لیو ، مرد اساتذہ کو پیٹرنٹی لیو مکمل نہیں دی جاتی ۔ وزیر اعلی پنجاب ، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری سکولز پنجاب نے ان معاملا ت کا نوٹس نہ لیا اور اس کا مناسب حل نہ نکالا تو اساتذہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4