زرعی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے،اللہ رکھا چودھری

زرعی شعبہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے،اللہ رکھا چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ معیشت کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ زراعت ترقی کرے گی تو پاکستان آگے بڑھے گا اوراسی مقصد کے پیش نظر وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے زراعت کی ترقی کیلئے ایک جامع اورتاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات اورحقوق کا تحفظ کیا ہے اورکاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں۔مسلم لیگ( ن) عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ،پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتہ کرکے دم لیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہونے کی وجہ ان کی اپنی بے وقت کی سیاست ہے ۔