بنگلہ دیش میں محبان پاکستان کو سزائیں انتقامی کارروائی ہے،میاں کامران

بنگلہ دیش میں محبان پاکستان کو سزائیں انتقامی کارروائی ہے،میاں کامران

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ محبان پاکستان کو بنگلہ دیش میں سزائے موت انتقامی کارروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکومت برسراقتدار آئی ہے پاکستان سے محبت کرنے والے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

میاں کامران سیف نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے لیکن 44سال گذرنے کے بعد بنگلہ دیشی شہریوں کو پھانسی کی سزائیں غیر قانونی ہیں 1974ء میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں سہہ فریقی معاہدہ میں بنگلہ دیش نے تسلیم کیا تھا کہ کسی بھی شخص شہری کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پھانسیاں دلخراش معاملہ ہے پاکستان فوراً اس اہم مسئلہ کو اقوام متحدہ اور او آئی سی میں لے کر جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4