پی ایچ اے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا کوئی سکیم ٹھیکے پر نہیں دی جائے گی

پی ایچ اے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا کوئی سکیم ٹھیکے پر نہیں دی جائے گی

لاہور(اپنے خبر نگار سے)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے ملازمین کو خواجہ احمد حسان نے خوشخبری سنا دی کہ رہائشی کوئی بھی سکیم ٹھیکے پر نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی مالی بے روز گار ہو گا۔ڈی جی پی ایچ اے نے شادمان سکیم،مصطفی ٹاؤن سکیم،فیصل ٹاؤن سکیم،پنجاب یونیورسٹی لنک روڈ تا کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کو ٹھیکے پر دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا تھا جس کے خلاف ایل ڈی اے کے ملازمین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری حافظ ابرار کی قیادت میں گزشتہ ایک ہفتے سے احتجاج کر رہے تھے۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز خواجہ احمد حسان نے کوئی بھی رہائشی سکیم ٹھیکے پر نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی جس سے پی ایچ اے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4