شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے پولیس کو پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت میں گرین ٹاؤن کی رہائشی درخواست گزار شازیہ بی بی نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس نے 10مارچ2015ء کو شاہدرہ کے رہائشی ناظم علی سے پسند کی شادی کی تاہم اس شادی سے اس کے گھر والے خوش نہیں تھے ،اسی وجہ سے اب اس کے والدین تھانہ گرین ٹاؤن پولیس کے ذریعے اسے اپنے شوہر سے علیحدگی کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

اور انکار پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

، عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے ، عدالت نے متعلقہ پولیس کو شادی شدہ جوڑے کو ہراساں نہ کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔