ماحولیات کے لاکھوں روپے خورد برد کرنے کے کیس کی سماعت آج ہو گی

ماحولیات کے لاکھوں روپے خورد برد کرنے کے کیس کی سماعت آج ہو گی

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن عظمی اختر کی عدالت میں محکمہ ماحولیات کی لاکھوں روپے کی رقم مبینہ طور پر خوردبرد کیس کی سماعت آج 24نومبر کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر عدالت نے ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کرنے پر وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی ۔ عدالت میں پیش کئے گئے چالان میں ملزمان ڈاکٹر شگفتہ، ڈاکٹر عامرفاروق، ظہیراحمد اور شفقت سید فاروق پر الزام ہے کہ محکمے نے ان کو مختلف اضلاع میں لیب کے آفس قائم کرنے کی ہدایت کی ،اس کے لئے ان کو کرائے کی بلڈنگ لینے کے لئے فنڈز دیئے جو لاکھو روپے بنتے تھے ،ملزمان نے بلڈنگ نہیں لی اور مبینہ طور پر رقم خوردبرد کرلی۔عدالت میں چالان آنے پر ملزمان نے اس الزام کی تردید کی اور پچھلی سماعت پر عدالت میں بریت کی درخواست بھی دائر کردی۔

جس پر عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آج وکلاء کو بحث کے لئے طلب کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...