منشیات کے 2مقدمات میں 2ملزموں کی ضمانتیں منظور

منشیات کے 2مقدمات میں 2ملزموں کی ضمانتیں منظور

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سید محمد عمر نے منشیات کے 2مختلف مقدمات میں دوملزمان کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں 70،70ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہیں ۔استغاثہ کے مطابق ملزم محمد حفیظ کے قبضہ سے 515گرام چرس برآمد ہونے پر جبکہ دوسرے ملزم محمد مبین کے قبضہ سے 610گرام چرس برآمد کرے تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے مقدمات درج کرنے کے بعد چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے ۔گزشتہ روز ملزمان کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئیں توپولیس کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ گشت کے دوران ملزم محمد حفیظ سے چاندی چوک کے قریب جبکہ ملزم محمد مبین سے اکبر چوک کے قریب سے دوران تلاشی مذکورہ بالا منشیات برآمد کی گئی جبکہ ملزمان کے وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے دونوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے ہیں ،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں منظور کی جائیں۔

،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ ملزمان کی ضمانتیں 70،70ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4