دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملز کو 28سال قید ،جائیداد ضبط

دھماکہ خیز مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملز کو 28سال قید ،جائیداد ضبط

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کاجرم ثابت ہونے پرمجرم یاسراورنگ زیب کو28سال قید اور اس کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے یاسر اورنگ زیب کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے اور علاقہ میں دہشت پھیلانے کے الزام میں چالان پیش کیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کی طرف سے ملزم کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کے ثبوت بھی پیش کئے ،عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو اٹھائیس سال قید اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا۔

ہے،بعد ازاں پولیس نے ملزم کو کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...