قصور ویڈیو سکینڈل،تین ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے گواہوں کی طلبی
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصورویڈیوسکینڈل میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہوں کو 28نومبر کو طلب کرلیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں قصورپولیس نے قصور ویڈیو سکینڈل کیس میں ملوث تین ملزمان عبدالمنان، احسن اور پرویز کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ،عدالت نے دو مختلف مقدمات میں تین ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پراسکیوشن کو 28نومبر کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی، قصور پولیس نے ویڈیوسکینڈل کیس میں 12ملزمان کے خلاف 29چالان درج کررکھے ہیں ۔
جن پر فرد جرم پہلے ہی عائد ہو چکی ہے ،اس کے علاوہ دیگر تین ملزمان پربھی فردجرم عائدکردی گئی ہے۔