ضمانت خارج ہونے پر سلمان پیکجز کے 8ڈائریکٹر عدالت سے فرار

ضمانت خارج ہونے پر سلمان پیکجز کے 8ڈائریکٹر عدالت سے فرار

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم امیرمحمد خان کی عدالت سے سیل ٹیکس خوردبرد کیس میں ملوث سلمان پیکجزفیصل آباد کے طاہر اسلام سمیت 8ڈائریکٹرز ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔سپیشل جج کسٹم کی عدالت میں سلمان پیکجز فیصل آباد کے 8ڈائریکٹرز عبدالقیوم، طاہراسلام،عبدالخالق، نیئراقبال، محمد طارق ،خاورافتخار، محمد آصف اور ساجد نعیم نے اپنی درخواست ضمانت دائر کیں۔ کسٹم نے ملزمان کے خلاف کروڑوں روپے کا سیل ٹیکس خوردبرد کرنے پرپرچہ درج کررکھا تھا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں جس کے بعد ملزمان احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...