غیر قانونی طور پر باہر جانے والوں کو تابرخاست عدالت قید و جرمانے کی سزا
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور چودھری طارق جاوید نے ناروے اور سپین غیرقانونی طور پر جانے اور ڈی پورٹ ہو کرواپس آنے والے چار ملزمان محمد وقاص عظیم، تنویراصغر، یاسین محمود اور یاسر محمود کو تابرخاست عدالت قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ محمد وقاص عظیم کو تنویراصغر یاسین محمود کو 15،15ہزارروپے جرمانہ جبکہ یاسر محمود کو 30ہزاررپے جرمانہ کا حکم سنا دیاہے ،چاروں ملزمان کو ایف آئی اے نے لاہور ایرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔