عدالت کا ایس ایچ او شاد باغ کو زیر حراست لڑکا پیش کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے بیلف کے چھاپے کے دوران عادل وحید نامی لڑکے کو غائب کرنے پر ایس ایچ او شادباغ کو ڈی ایس پی کی نگرانی میں عادل وحید کوآج 24نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت میں عادل وحید کے والد وحید مراد نے درخواست دی کہ شادباغ پولیس نے اس کے تین بیٹوں بلال وحید۔ حمزہ وحید اور عادل وحید کو تھانے کے اندر حراست میں رکھا ہوا تھا بیلف نے جب چھاپہ مارا تو عادل وحید کو غائب کردیا
جبکہ دو لڑکوں بلال اور حمزہ کو رہنے دیا جن کو بیلف نے اپنی تحویل میں لے لیا اس کے تیسرے بیٹے کو پولیس نے غائب کردیا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے بازیاب کرایا جائے عدالت نے ایس ایچ او شادباغ کو حکم دیا کہ عادل وحید کو برآمد کرکے ڈی ایس پی کی نگرانی میں آج عدالت میں پیش کیا جائے۔