مخدوم امین فہیم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،قاضی عبدالقدیر خاموش

مخدوم امین فہیم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،قاضی عبدالقدیر خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)ْ ٓجمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے چیئرمین اور اے آرڈی کے سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی عبدالقدیر خاموش نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدرمخدوم امین فہیم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ایک بہادر، زیرک اور منجھے ہوئے سیاسیدان سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی جنرل پرویز مشرفکی آمریت کے خلاف جدوجہد اور پیپلز پارٹی سے وفاداری کو سنہری حروفسے لکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ اے آرڈی کے چیئرمین کی حیثیت سے امین فہیم نے اس وقت متحرک کردار ادا کیا جب محترمہ شہید بینظیر بھٹو جلاوطنی کے دن گذار رہی تھیں۔جمعیت علما اہل حدیث اور مسلم لیگ( ن) سمیت 16۔ جماعتیں ان کی قیادت میں جنرل مشرفکی آمریت کے خلافبحالی جمہوریت کی تحریک چلا رہی تھیں۔ عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ سیاسی کارکن مرحوم کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔