نوجوان طبقہ ملکی دفاع کے لئے کردار ادا کرے،محسن جاوید

نوجوان طبقہ ملکی دفاع کے لئے کردار ادا کرے،محسن جاوید

لاہور(پ ر)مودی سرکار پاکستان کے خلاف متصبانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے،ورکنگ باؤنڈری، کنٹرول لائن پربھارتی فورسز کی اشتعال انگیز کارروائیوں کا جو سلسلہ جا ری ہے اُس سے بھارت کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے عیاں ہو چکا ہیصدرحافظ محسن جا وید ،مر کزی تر جمان میاں محمد تو قیر حفیظ،صاحبزاہ قیم الہٰی ظہیر، پنجاب کے صدر میاں عامربشیرنے مر کز اہلحدیث 53 لارنس روڈ میں اہلحدیث یوتھ فورس لاہور کے عہدیدران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ محسن جا وید نے کہا موجودہ دور میں نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ پاکستان کی بقاء، استحکام اور جس نظریے کی بنیاد پر ہم نے وطن عزیز کو حاصل کیا ۔

اُس کیلئے اپنی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس کے دفاع کیلئے اپنا کلیدی کر دار ادا کریں۔اُنہوں نے کہا بھارت پاکستان پر الزام تراشیوں کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جا نے دے رہا ۔ افواج پاکستان وطن عزیز میں دہشت گر دی کی کاوروائیوں کے خلاف بر سر پیکار ہو کر ملک میں امن و امان کی صورتحال کے لئے کوشاں ہے،کراچی، بلوچستان میں دہشت گر دی کی کاوروائیوں میں را ء کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہونے کے باوجود بھی پاکستان کی داخلہ پالیسی ان کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جو انکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ میاں عامر بشیر نے کہا ہندوستان دہشت گرد ملک ہے جو پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ۔ قیم الہٰی ظہیر نے کہا بھارت نے کبھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4