ثمینہ گھرکی کی رہائشگاہ پر امین فہیم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی

ثمینہ گھرکی کی رہائشگاہ پر امین فہیم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے سینئر مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں زاہد زوالفقار خان‘ رانا اشعر نثار‘بیرسٹر عامر حسن‘ اشرف بھٹی‘حاجی میاں عزیز الرحمن چن‘ صغیرہ اسلام‘ ڈاکٹر ضرار یوسف‘ شاہدہ جبین ‘ الطاف قریشی‘ مانی پہلوان‘ عفت بٹ شکیل چنی‘ نرگس خان‘زاہد علی شاہ اور زرقا بٹ سمیت دیگر نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور انہیں زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4