باغبانپورہ ، نیو انار کلی ، ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق ، ایک زخمی

باغبانپورہ ، نیو انار کلی ، ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق ، ایک زخمی

 ؂لاہور (خبر نگا ر )صوبائی دارالحکومت میں مختلف ٹریفک حادثات میں2شہری جا ں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ امدا د ی ٹیمو ں نے زخمی کوطبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں حالت خطر ہ سے با ہر بتا ئی جا تی ہے ۔ معلوم ہواہے کہ با غبا نپو ر ہ کا ر ہا ئشی احمد جو مقامی علاقہ میں کرا کری کا کاروبا ر کرتا تھا ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز احمد اورانیس کسی ضروری کا م سے با ٹا پورجا ر ہے تھے مخا لف سمت سے آ نے والی تیز ر فتا ر مو ٹر سا ئیکل سے اس کی ٹکر ہو گئی جس سے احمد اور دوسرا مو ٹر سا ئیکل سار انیس زخمی ہو گئے ۔امدا د ی ٹیمو ں نے زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا احمد زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے جا ن کی با زی ہا ر گیا جبکہ انیس کو طبی امدا د دی جا ر ہی ہے ۔ دوسرے واقعے میں نیو انا ر کلی کے علا قہ اردو با زار کے قر یب 70سا لہ احمد رشید سڑ ک کر اس کر رہا تھا کہ اس دوران سا منے سے آ نے والی ٹر ک کی ٹکر سے شد ید زخمی ہو گیا۔جسے فو ری طو ر پر ہسپتا ل پہنچا یا گیا جہا ں پرا حمد رشید زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے چل بسا ۔پو لیس کا کہنا ہے کے ڈرائیو رٹر ک چھو ڑ کر فر ار ہو گیا،ٹر ک قبضہ میں لیکر مقد مہ درج کر لیا ہے اور ڈرائیو ر کی تلا ش جا ری ہے۔ پو لیس کے مطا بق احمد رشید کی نعش کو پو سٹما ر ٹم کے لئے مر دہ خا نہ بجھو ا دیا ہے اور ٹر ک کو قبضہ میں لے لیا ہے۔متو فی نیو انا ر کلی کے علا قہ کبیر سٹر یٹ کا رہا ئشی اور وہ گھر سے سو دا سیلف لینے کے لیے نکلا تھا ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...