حکمران اہل لاہور کو اصل مسائل سے نجات نہیں دلا رہے،ثمینہ گھرکی

حکمران اہل لاہور کو اصل مسائل سے نجات نہیں دلا رہے،ثمینہ گھرکی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ آج تک عوام میں سے کبھی کسی نے کسی ایسے منصوبے کا مطالبہ نہیں کیا کہ جس سے ان کے اربوں روپے کے آبائی گھر املاک اور صدیوں سے چلتے ہوئے کاروبار کو نقصان پہنچنے کا زرا سا بھی اندیشہ ہو ‘ اہل لاہور کے اصل مسائل اور اصل مطالبے پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،تعلیم اور صحت کی سہولتیں اور بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی ہے۔

لیکن ان مطالبات پر حکمرانوں نے کبھی بھی عمل نہیں کیا اور نام نہاد میگا منصوبوں کے ذریعے عوام کو پریشانی میں مبتلا کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم لاہور کے عوام کو ان کے گھروں ‘ چار دیواری اور کاروبار سے محروم نہیں ہونے دینگے ہم متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر حکومت کے عوام دشمن منصوبوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں گے اور یہاں کے عوام سے حکومت کو کسی بھی قیمت پر زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...