وزیراعظم کے قریبی عزیزکے گھرچوری کرنے والے ملزمان کاسراغ نہ لگ سکا

وزیراعظم کے قریبی عزیزکے گھرچوری کرنے والے ملزمان کاسراغ نہ لگ سکا

لاہور(ملک خیام رفیق)وزیر اعظم میاں نو از شر یف کے مر حو م بھا ئی میا ں عبا س شر یف کے داما د کے گھر میں لا کھو ں روپے ما لیت کا سا ما ن چوری کر نے والی ملازماؤں کا سراغ نہ لگ سکا ۔کام پر رکھوانے والی خواتین نے چند روپوں کی خاطر بغیر تصدیق کے دولڑکیوں کو نو کر دی دلاوائی تھی۔ ایس پی انویسٹی گیشن فیصل مختار نے پاکستان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تفتیش جاری ہے بہت جلد چوری کر نے والی لڑکیاں اور ان کے ساتھی قانو ن کی گرفت میں ہو نگے۔تفصیلا ت کے مطابق چند روز قبل گارڈن ٹاؤن کے علاقہ او نگز یب بلا ک گا رڈن ٹا ؤ ن میں رہائش پذیر وزیر اعظم میا ں نو از شر یف اور وزیر اعلیٰ شہبا ز شر یف کے سگے مر حو م بھا ئی میں عبا س شر یف کے داماد حماد کے گھرملازماؤں نے خو اتین کو کمر ے میں بند کر کے اپنے دیگر سا تھیو ں کے ہمر اہ لا کھو ں روپے ما لیت کی نقد ی اور زیو رات لو ٹ لیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئیں تھیں۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر فنگر پر نٹس حا صل کئے اور جس خاتون کے ذریعے ان لڑکیوں کوگھر یلو ملا زمہ کی نو کر ی دی گئی تھی اس کو بھی حر است میں لے لیا تھا۔ گارڈن ٹا ؤ ن پو لیس نے 2گھر یلو ملا زماؤں اور انکے سا تھیو ں کے خلا ف مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی تھی لیکن ابھی تک نہ تو ملازماؤں کا کوئی سراغ مل سکا ہے اور نہ ہی ان کا کوئی ساتھی گرفتار ہو سکا ہے۔ذرائع سے معلوم ہو ا تھا کہ ان لڑکیوں کو حماد کے گھر ملازمت پر رکھوانے والی نذیراں نامی خاتون نے چند رپوں کی لالچ میں بغیر تصدیق کے ان کو نو کر ی پر رکھوایا تھا ۔

مزید : علاقائی