سیاست کی مضبوطی کیلئے ریاست کمزورکر ناحماقت ہے،الطاف شاہد
لاہور( پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ سیاست کی مضبوطی کیلئے ریاست کمزورکر ناحماقت ہے،پاکستان کے دفاعی اداروں نے کبھی قوم کومایوس نہیں کیا،پاکستانیوں کواپنے دفاعی اداروں پرغیرمتزل اعتماد ہے۔ میاں نوازشریف سے مایوس عوام کا متبادل آپشن کیلئے پرویز مشرف کی طرف دیکھنافطری امر ہے۔ اگرمیاں نوازشریف جاتی امراء کوقلعہ بنانے کی بجائے پاکستان کی مضبوطی کیلئے کام کرتے توکوئی ان کی ٹانگیں نہ کھینچتا ۔ حکمرانوں کاریکارڈ گواہ ہے انہوں نے ہردورمیں انتقامی سیاست کوفروغ دیاوہ اے پی ایم ایل ورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔
چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ اگرحکمران پاکستانی بن کرفیصلے کرتے توآج وہ اس قدرتنہا اورکمزور نہ ہوتے،حکمرانوں کی مس ہینڈلنگ اورانتقامی سوچ سے قومی ادارے تباہ ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے ساتھ حسداور تعصب کی بدولت میاں نوازشریف قومی مفادمیں دوررس فیصلے کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔ پاکستان کاہروفاق اورچاروں صوبوں میں طبقہ بیڈگورننس کیخلاف سراپااحتجاج ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران نصیحت کرنیوالے کواپنا دشمن اورخوشامدیوں کواپنادوست سمجھنا چھوڑدیں۔