مشکوک اوررنگ دارشیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی جاری

مشکوک اوررنگ دارشیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر رنگدار شیشوں اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔سٹی ٹریفک پولیس نے ابتک76423 رنگدار شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ۔انہوں نے ایس پیزاور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس مہم کی کامیابی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں۔سی ٹی او نے کہا کہ عوام کی مدد،راہنمائی اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ٹریفک قوانین کی پاسداری اورشہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے رنگدار شیشوں والی مشکوک گاڑیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔سٹی ٹریفک پولیس کی اس مہم کے دوران ابتک رنگدار شیشے والی 903گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں سے از خود بلیک پیپرز اتارکر قانون پسند اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...