بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کا ثبوت ہے،عمر تبسم

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پیپلز پارٹی کی کامیابی کا ثبوت ہے،عمر تبسم

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور ڈویژن کے رہنماؤں عمر حیات تبسم ، کنیز فاطمہ، نعیم بٹ نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ہونے والی پولنگ میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور کہا کہ یہ کامیابی واضع پیغام ہے کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد ملک گیر قومی جماعت ہے۔ پیپلز پارٹی کے مخالفین کی تمام پشین گوئیاں اور تمام خواب چکنا چور کر دےئے ہیں۔

جو ہر وقت یہ پروپیگنڈہ کرتے رہتے تھے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ اور بھیانک انتقامی کارروائیاں کی جاتی ہیں تب بھی پیپلز پارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں شفاف اور آزادانہ انتخابات ہوئے تو نسل در نسل پاکستان کے عوام اور جیالوں نے اپنے ووٹوں کے ذریعے ایسے پروپیگنڈہ کو کچل دیا ہے۔ انہوں نے ضلع سرگودھا خصوصی طور پر تحصیل صفدر آباد ضلع شیخوپورہ سے جیتنے والے میاں عمران صابر ڈوگر، مظہر اقبال شیرازی اعجاز حسین مغل،ملک جمیل کو جیتنے پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ جیالے ہیں جنہوں نے مخالفین کی جانب سے غیر جمہوری قوتوں کے بچھائے ہوئے جال کی توسط سے پیپلز پارٹی کے لئے ناموافق ماحول اور بھیانک صورتحال پیدا کرنے کے باوجود بھی کامیابی حاصل کی ہے،تحصیل صفدر آباد میں جیالوں کی کامیابی کا سہرا سردار انعام الحق ڈوگر اور میاں مشتاق حسین ڈوگر کے سر ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4