مسلم لیگ(ن) نے معیاری اور سستی سفری سہولیات فراہم کیں،میاں عرفان

مسلم لیگ(ن) نے معیاری اور سستی سفری سہولیات فراہم کیں،میاں عرفان

لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے معیاری اور سستی سفری سہولیات فراہم کی ہیں۔ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد منصوبہ ہے یہ منصوبہ پنجاب کے عوام کیلئے خصوصی جبکہ پاکستان کے عوام کیلئے عمومی طورپرانتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ بھی فن تعمیر اور اعلی معیار کا شاہکارہوگا

،منصوبے پر دن رات کام کر کے اسے مقررمدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گااورمنصوبے کی تکمیل سے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولت میسر آئے گی۔ پنجاب حکومت عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری ،آرام دہ،باکفایت اورمحفوظ سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر خطیر وسائل صرف کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کلچر میں تبدیلی آئے گی،مفاد عامہ کے اس شاندار منصوبے کو نہایت شفاف طریقے سے برق رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر پنجاب حکومت کی پوری ٹیم نے بے پناہ محنت کی ہے اوریہ منصوبہ عوام کے لئے آمد ورفت میں آسانیاں پیدا کرے گا تعمیراتی کام کے دوران عالمی معیار کے حفاظتی انتظامات ہو کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4