ملک کی تقدیر نظام مصطفیﷺکے ساتھ وابستہ ہے،قاری زوار بہادر

ملک کی تقدیر نظام مصطفیﷺکے ساتھ وابستہ ہے،قاری زوار بہادر

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علما پاکستان کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے اس کی تقدیر نظام مصطفےٰﷺ کے ساتھ وابستہ ہے حکمران اسے لبرل بنانے کا اعلان کرکے مسلم لیگ کے منشور سے انحراف اور اپنے آباؤاجداد کی قربانیوں کا مذاق اڑا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک کو لبرل بنانے کے لئے قربانیاں نہیں دی گئیں بلکہ ا سے لاالہ اللہ کے نظام کے لئے حاصل کیا گیا انہوں نے کہا کہ دستور پاکستان کے تحت قومی اسمبلی اور عدلیہ سمیت تمام ادارے اس بات کے پابند ہیں کہ وہ کوئی ایسا اقدام یا قانون نہیں بنائیں گے جو قرآن و حدیث کے مطابق نہ ہو ۔آئین پاکستان وزیر اعظم ، صدر پاکستان اورپارلیمنٹ کو پابند کرتا ہے کہ انہوں نے جس آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے وہ اس بات کا متقاضی ہے کہ وہ اسلامی قوانین کی حفاظت کریں اگر کوئی ایسا نہیں کرتا تو وہ اپنے حلف سے رو گردانی کا مرتکب ہو گا

اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے کسی عہدے کا اہل نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکمران لبرل پاکستان کی بات کرکے نظریہ پاکستان اور ملک کو اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے والوں کی قربانیوں کو پس پشت ڈال کر غیروں کی غلامی کی بات کی ہے اسلامیان پاکستان ایسے ہر اقدام کی بھرپور مخالفت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران مسلم لیگ کے منشور پر عملددرآمد کریں انہیں قوم نے ہرگز ملک کو لبرل بنانے کا مینڈیٹ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داروغہ والا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...