منشیات سمگل کرتی عورتں اورایک مرد گرفتار ، ہزاروں کی نقدی اور موبائل بھی برآمد

منشیات سمگل کرتی عورتں اورایک مرد گرفتار ، ہزاروں کی نقدی اور موبائل بھی ...

لاہور(وقائع نگار خصوصی) پٹرولنگ پوسٹ سندھواں تارڑ حافظ آباد کے سب انسپکٹر آصف اقبال کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ تین کس ملزمان جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں موٹر سائیکل نمبری SGP/3062 پر سوار ہو کر آر ہیں ہیں اگر ان کو چیک کیا جائے تو منشیات برآمد ہو سکتی ہے۔اطلاع پر سب انسپکٹر نے ہمراہ پٹرولنگ ٹیم تھانہ جلال پور بھٹیاں حافظ آباد سے اے ایس آئی محمد اشرف معہ ایک لیڈی کانسٹیبل شازیہ بشیر پلی قلعہ چدھڑاں ناکہ بندی کر کے موٹر سائیکل متذکرہ بالا کو روک کر چیک کیا تو جامہ تلاشی میں سردار اں بی بی زوجہ اعظم کے قبضہ سے 155گرام افیون جبکہ مقدس بی بی زوجہ مختار کے قبضہ سے 2کلو 355گرام چرس اور ایک عدد موبائل فون نوکیا، 19460روپے اور لال خان ولد صاحب خاں ساکنان حافظ آباد کے قبضہ سے ایک موبائل معہ ایک شناختی کارڈ برآمد ہوا ۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ جلال پور بھٹیاں میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس ریجن گوجرانوالہ توصیف حیدر نے پٹرولنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...