صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

لاہور(خبر نگا ر )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گلشن اقبال میں ایک ڈاکونوشین کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ36ہزار، لوئرمال ملک پارک میں قیوم کے گھر سے 3لاکھ 45ہزار، نواب ٹاؤن میں ارشدکے گھر سے دوڈاکوؤں نے تین لاکھ 10ہزار کی نقدی زیورات لوٹ لئے ۔ گرین ٹاؤن میں فرقان اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 65ہزار،چوہنگ میں ذیشان سے ایک لاکھ25ہزار، مغل پورہ میں ڈاکوؤں نے سلمان سے 1لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،مصری شاہ میں محمود سے ایک لاکھ، ڈیفنس اے میں ذیشان سے 90ہزار،جوہرٹاؤن میں نوید سے 70ہزار ،سمن اباد میں ڈاکوؤں نے نعمان سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل،ساندہ میں ڈاکوؤں نے زاہد سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے وقار سے 70ہزار ،گلشن اقبال میں ڈاکٹر قیصر سے 30ہزارکی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔ستو کتلہ میں سیف ،ٹاؤن شپ میں کامران کی گاڑیاں جبکہ ماڈل ٹاؤن میں عبد الماجد،کوٹ لکھپت میں نور، جوہر ٹاؤن میں سرور،پرانی انارکلی میں زبیر ،باغبانپورہ میں جمیل ،اسلام پورہ میں وقاص ،شاہدرہ ٹاؤن میں خالد ،وحد ت کالونی میں ذیشان ،مسلم ٹاؤن میں حسن ،ساندہ میں سلطان کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...