تاندلیانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی نیب میں گرفتار ی کے خلاف درخواست میں ریکارڈ طلب

تاندلیانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی نیب میں گرفتار ی کے خلاف درخواست میں ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے تاندلیانوالہ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری رمضان ایڈووکیٹ کی نیب میں گرفتار ی کے خلاف درخواست میں نیب سے ریکارڈ طلب کر لیا۔جسٹس محمد طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم وکیل چودھری رمضا ن پرالزام ہے کہ اسے نیب نے ایک لاکھ روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے، وہ نیب کے مقدمات حل کروانے کے لئے نیب کے نام پر دیگر ملزموں سے پیسے وصول کر رہا تھا، درخواست گزار وکیل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ کسی وکیل کے خلاف کارروائی کا اختیار صرف پنجاب بار کونسل کو ہے، نیب کے پاس کسی وکیل کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔ فاضل بنچ نے دلائل سننے کے بعد نیب کو ہدایت کی کہ ملزم کیخلاف جس مقدمے میں پیسے وصول کرنے کا الزام ہے، اس مقدمے کا ریکارڈ آج 24نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

ریکارڈ طلب

مزید : صفحہ آخر