پلاٹوں کی خورد برکیس،ملزمان کی درخواست ضمانت پر ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ایل ڈی اے ریکارڈ سمیت طلب

پلاٹوں کی خورد برکیس،ملزمان کی درخواست ضمانت پر ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ایل ڈی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے ایل ڈی اے کی پلاٹوں کی خورد برد کے مقدمہ کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ایل ڈی اے کوآئندہ ہفتے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزار ملزمان ارشد اور اکرم کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے ان کو ناجائز طور پر کیس میں ملوث کیا ،ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے ۔جس پر فاضل عدالت نے ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ایل ڈی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

ریکارڈ سمیت طلب

مزید : صفحہ آخر