سابق کونسلر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر لواحقین کا احاطہ عدالت میں احتجاج

سابق کونسلر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر لواحقین کا احاطہ عدالت میں احتجاج

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ساندہ کے علاقہ میں سابق کونسلر کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ کے احاطہ میں گزشتہ روز مقتول کی بیوہ شمیم بی بی نے پوتیوں اور بیٹیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف جسٹس سے ملزموں کی عدم گرفتاری کا نوٹس لینے کی اپیل کی ۔اس موقع پرانہوں نے ہولیس کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ،خاتون نے کہا کہ 2012ء میں اسکے بیٹے سابق کونسلر آغا لیاقت کو ساندہ کے علاقے میں قتل کر دیا گیا،پولیس آج تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی،احتجاج کرنے والی خاتون نے کہا کہ پولیس ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے جبکہ پولیس نے الٹامدعی بیٹے کے خلاف بھی مقدمے درج کر دیئے،خاتون نے خدشہ ظاہر کیا کہ پولیس اس کے دوسرے بیٹے کو قتل کر دے گی،عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے خاتون کومظاہرہ کرنے سے روک دیا۔جس پر خاتون نے آہ و بکا شروع کر دی اور عدالت عالیہ کے سامنے کھڑے ہو کر انصاف کی دہائیاں دیتی رہی۔

متاثرہ خاتون

مزید : صفحہ آخر